افغانستان سے آنے والوں کیلئے پاکستان کا ویزہ آن ارائیول بند

لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان نے آج 18 اکتوبر سے افغانستان سے آنے والوں کے لیے ویزہ آن ارائیول کی سہولت بند کردی ہے ۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کے مطابق اب افغانستان سے آنے والوں کو ویزا لے کر پاکستان آنا پڑے گا۔
15 اگست 2021 کو کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد پاکستان نے افغانستان سے افغانی اور دوسرے ممالک کے شہریوں کے انخلا میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ویزہ آن ارائیول کی سہولت اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی لیکن گزشتہ ہفتے سے کابل سے اسلام آباد کی پروازیں تعطل کا شکار تھیں ۔ کابل سے اسلام آباد کیلئے ایک افغان ایئرلائنز اور ایک پی آئی اے کو مسافر لانے کی اجازت تھی لیکن آج وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بتایا ہے کہ ویزہ آن ارائیول کی سہولت بھی ختم کردی گئی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More