افغانستان :غذائی بحران سے نمٹنے کیلئے ڈونرز28کروڑ ڈالر دینے پر راضی

کابل (پاک ترک نیوز) افغانستان غذائی بحران سے نمٹنے کیلئے ڈونرز نے 28 کروڑ ڈالر دینے پررضامندی ظاہرکردی۔عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق افغانستان میں غذائی ضروریات اورصحت کی سہولیات کے لئے رقم افغانستان کے لئے تعمیر نو ٹرسٹ فنڈ سے دی جائے گی۔ورلڈفوڈپروگرام فنڈکےپروگراموں میں مالیاتی خلاپرکیاجائےگا۔ افغانستان میں خوراک کی کمی کے انتباہ پرعالمی بینک نے افغانستان کو امداد کی فراہمی پررضامندی ظاہرکی ہے۔
افغانستان میں اگست میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکا اورعالمی مالیاتی اداروں نے افغانستان کے لئے امداد معطل کردی تھی اورافغانستان کے 9 بلین ڈالرکے کرنسی اثاثے منجمد کردئیے تھے۔
اقوام متحدہ کےمطابق افغانستان بدترین انسانی بحران کے دہانےپرہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More