اقوام متحدہ طاقت کا استعمال کر کے روس سے نیو کلیئر پاور پلانٹ سے قبضہ ختم کروائے،یوکرینی صدر

کیف(پاک ترک نیوز) یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یورپ کا سب سے بڑا پاورر پلانٹ یوکرین میں قائم ہے جہاں روس نے فوجی طاقت کے ذریعے قبضہ کرلیا ہے۔ یوکرینی صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ اس معاملے میں سیکیورٹی کی حکمت عملی مرتب کرے اور طاقت کا استعمال کر کے روس سے قبضہ ختم کروائے۔یوکرین کے صدر نے روسی جارحیت کو بھی دانستہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس گی اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے کیف میں ملاقاتیں کیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں یوکرینی صدر نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ زاپوریژیا کا روس سے قبضہ چھڑوانے میں کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور یوکرین کے صدر نے رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، جس میں برآمدات بڑھانے اور یوکرین روس جنگ کا سفارتی حل نکالنے سمیت نیوکلیئر پاور پلانٹ سے ماسکو کا قبضہ چھڑوانے سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد 6 ماہ میں پہلی بار ترک صدر یوکرین پہنچے ہیں جہاں کو دونوں ممالک کے درمیان ایکسپورٹ بڑھانے سے متعلق معاہدے بھی کریں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More