انقرہ (پا ک ترک نیوز) اقوام متحدہ نےترکی کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دیدی۔ ترکی کا اب نام تبدیل ہو کر ’’ ترکیہ‘‘ ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا کہ یہ تبدیلی اس وقت فوری طور پر نافذ ہوئی جب عالمی ادارے کو ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اوغلو کی جانب سے اقوام متحدہ کے سربراہ کو ایک خط موصول ہوا جس میں ملک کا نام تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
میولود چاوش اوغلو نے کہا کہ ہجے میں تبدیلی کا مقصد بین الاقوامی سطح پر ملک کے وقار میں اضافہ کرناہے۔
ترکی کے عوام کی اکثریت پہلے ہی اپنے ملک کو ترکیہ پکارتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود انگریزی میں استعمال کیا جانا والا نام ترکی ملک کے اندر بھی وسیع پیمانے پر مقبول ہے۔