اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاکستان میں خودکش حملے کی مذمت

کراچی (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کے شہر پشاور میں ایک شیعہ مسجد کے اندر گزشتہ ہفتے کے آخر میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی "سخت ترین الفاظ میں” مذمت کی جس میں 62 افراد ہلاک اور تقریباً 200 زخمی ہوئے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "سلامتی کونسل کے ارکان نے متاثرین کے خاندانوں اور حکومت پاکستان سے اپنی گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور وہ زخمی ہونے والوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔”
داعش/آئی ایس آئی ایس دہشت گرد تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی، جو جمعہ کی نماز کے دوران کچہ رسالدار مسجد میں ہوا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More