الحمداللہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ،معاشی طاقت بھی بنائیں گے،رانا ثنا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے یوم تکبیر پرخصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمداللہ ہم نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا تھا، اسے معاشی طاقت بھی ہم ہی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، نواز شریف نے ڈالرز کو ٹھکرا کر ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔
رانا ثناء نے کہا کہ ڈالرز کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے ایٹمی دھماکے کر کے ملکی خود داری کا فیصلہ تو میاں نواز شریف نے آج کے دن کر دیا تھا، وقت نے یہ بھی ثابت کیا کہ پاکستان ایک انتہائی ذمہ دار ایٹمی قوت ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی طاقت ہونے پر پوری مسلم اُمّہ بھی فخر کرتی ہے، الحمداللہ ہم نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا تھا، اسے معاشی طاقت بھی ہم ہی بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 24 سال قبل آج ہی کے دن ہم نے یہ ثابت کیا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے پر میاں نواز شریف کے جراتمندانہ فیصلے کوسلام پیش کرتا ہوں، وقت نے ثابت کیا کہ ایک دلیر سیاسی قیادت ہی ملکی مفاد کیلئے دلیرادانہ فیصلے لیتی ہے،

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More