الیکشن دھاندلی ، آنگ سانگ سوچی پر فرد جرم عائد

رنگون(پاک ترک نیوز) میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی پر الیکشن دھاندلی پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔ آنگ سانگ سوچی فروری2021 سے حراست میں ہیں۔میانمارکے سابق صدراورالیکشن کمیشن کے سابق چیئرمین پربھی 2020 میں ہوئے انتخابات میں دھاندلی سمیت دیگرالزامات پر فردجرم عائد کی گئی ہے۔
سوچی کوبغاوت، کرپشن،انتخابی دھاندلی سمیت متعدد الزامات کا سامنا ہے۔جرم ثابت ہونے کی صورت میں آنگ سانگ سوچی کوطویل قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
میانمار میں فروری میں فوج نے حکومت کومعزول کرکے اقتدار سنبھال لیا تھا۔فوجی حکومت کے کریک ڈاؤن میں متعدد سیاسی اورسماجی رہنماؤں کوگرفتارکرلیا گیا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More