الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 20برس تک چلنے والی بیٹری مارکیٹ میں آنے کیلئے تیار

 

والٹہم (پاک ترک نیوز) بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے 20برس تک چلنے والی بیٹری جلد مارکیٹ میں متعارف کروائی جائے گی ۔یہ بیٹری لیتھیم دھات سے تیار کی جائے گی اور یہ محض صرف 3منٹ میں چارج ہوسکے گی۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی جانب سے بنائی گئی یہ بیٹری لیتھیئم آئن کے بجائے لیتھیئم دھات کی ہے۔بیٹری کا پیچیدہ ڈیزائن ایک سینڈوچ سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے جو بیٹری کی منفی الیکٹروڈکو اس پر بننے والے مائیکرواسٹرکچر سے بچاتا ہے۔ یہ اسٹرکچر لیتھیئم میٹل بیٹریوں میں ہوتا ہے اور ان کو جلد ناکارہ کرتا ہے۔لیتھیئم آئن بیٹریوں کو تبدیلی ممکن ہے لیکن یہ کافی مہنگی ثابت ہوسکتی ہے یعنی اس سے بہتر ہے ڈرائیور نئی برقی گاڑی ہی خرید لیں۔
تجربہ گاہ میں اس بیٹری کے نمونے کو تین منٹ میں مکمل چارج کر لیا گیا جبکہ اس کی زندگی میں اس کو 10 ہزارسے زائد بار چارج کیا جاسکتا ہے۔بیٹری کی یہ نئی ٹیکنالوجی ہارورڈ جان اے پالسن اسکول آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنس سے تعلق رکھنے والے شِن لی اور ان کے ساتھیوں نے بنائی ہے۔
امریکی ریاست میساچوسیٹس کے شہر والٹہم کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی ایڈن انرجی کو برقی گاڑیوں میں تنصیب کیلئے بڑے پیمانے پر بیٹریاں بنانے کے لیے لائسنس اور 51 لاکھ 50 ہزار ڈالرز کی خطیر رقم فراہم کردی گئی ہے۔
برقی گاڑیوں میں لیتھیئم آئن بیٹریاں نصب ہوتی ہیں جو وقت کے ساتھ خراب ہو جاتی ہیں اور ان کی زندگی سات سے آٹھ سال ہوتی ہے۔ ان کی زندگی کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ ان کو کس طرح استعمال کیا گیا ہے، یہ بالکل اسی طرح سے ہے جیسے اسمارٹ فون کی بیٹری ہوتی ہے۔
لیکن یہ نئی ٹھوس لیتھیئم میٹل بیٹری برقی گاڑیوں کی زندگی پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی زندگی جتنی یعنی تقریباً 20 سال تک بڑھا دے گی اور اس دوران اس کو بدلنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئی گی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More