امارات کیلئے ویکسنیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کا فیصلہ واپس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے پاکستانیوں کے لیے امارات کے سفر کے لیے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی دفتر خارجہ و سفارتخانے سے لازمی تصدیق کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے یکم اگست سے پاکستان سے سفر کرنے والوں کے لیے پاکستانی وزارت خارجہ اور اماراتی سفارت خانے سے تصدیق شدہ ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی ساتھ لانے کی شرط عائد کر دی تھی تاہم جمعرات کو ٹوئٹر پر جاری بیان میں سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا تھا ’متحدہ عرب امارات کا سفارت خانہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ کوویڈ 19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ فی الحال متحدہ عرب امارات کے سفر کے لیے ضروری نہیں ہے۔‘
قبل ازیں متحدہ عرب امارات نے یکم اگست سے پاکستان سے سفر کرنے والوں کے لیے پاکستانی وزارت خارجہ اور اماراتی سفارت خانے سے تصدیق شدہ ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی ساتھ لانے کی شرط عائد کر دی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More