امریکاااور ترکی میںF-35 طیاروں کا تنازع حل کرنے کیلئے نئی بات چیت

انقرہ (پاک ترک نیوز)پنٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ترکی نے F-35 جوائنٹ اسٹرائیک فائٹر پروگرام تنازعے کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کا ایک اور دور کیا ہے۔ ترجمان لیفٹیننٹ کرنل اینٹون سیملروتھ نے کہا کہ پنٹاگون کے اعلیٰ حکام اینڈریو ونٹرنٹز اور میلیسا بینکرٹ نے 27 اکتوبر کو ایک امریکی وفد کی قیادت میں انقرہ کا دورہ کیا تاکہ ترکی کے F-35 جیٹ طیارے کی فراہمی روکنے سے متعلق معاملات کو سلجھایا جاسکے ۔
امریکی پینٹاگون کی یہ سرگرمی اس موقع پر سامنے آئی ہے جب چند روز پہلے ترک صدر رجب طیب ایردوان نے واضح کیا تھا کہ ایف 35 طیاروں کے لیےادا کی گئی رقم واپس لانے کے لیے ہرممکن کوشش کرے گا۔ ترکی نے امریکا کو F-35 کے 100 طیاروں کا آرڈر دیا تھا لیکن ادائیگی کے باوجود روس سے S-400 فضائی نظام خریدنےکو جواز بنا کر امریکا نےطیاروں کی فراہمی روک دی ۔
اور پابندی لگاتے ہوئے دسمبر 2020 میں، واشنگٹن نےترکی کی دفاعی صنعتوں کی پیداوار کے سربراہ دیمیر اور تین دیگر ملازمین کو بلیک لسٹ کر دیا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں یہ خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ روس سے جدید S-400 فضائی نظام خریدنے کے بعد یہ امکان موجود ہے کہ روس خفیہ طور پر امریکی ایف 35 طیارے کی تفصیلات حاصل کرکے استعمال کرسکتا ہے ۔ اس پر انقرہ نے واضح کیا تھا کہ S-400 سے F-35 کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
انقرہ نے مختلف مواقع پر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ اس کا F-35 پروگرام سے ہٹانا غیر قانونی اور یکطرفہ تھا۔امریکا نے F-35 کی جگہ جدیدایف سولہ ایس طیارے دینے کی پیش کش بھی کی ۔ اس پر دفاعی صنعتوں کی صدارت (SSB) کے چیئرپرسن اسماعیل دیمیر نے کہا تھا کہ اگر امریکاF-16 لڑاکا طیاروں کی فروخت بھی روک دیتا ہے تو ترکی روس سے Su-35 اور Su-57 لڑاکا طیارے خرید سکتا ہے۔
جب سے ترکی اور روس میں قریبی تعلقات سامنے آئے ہیں ۔ نیٹو کے دو اتحادی ممالک امریکا اور ترکی میں پانچ سال کے دوران تنازعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے امریکا سے رقم کی واپسی کے بیان کے بعد پیشرفت دیکھنے آرہی ہے ۔ انقرہ میں مذاکرات کرنے والے امریکی پینٹاگون کے وفد کے مطابق بات چیت نتیجہ خیز رہی اور وفود آنے والے مہینوں میں واشنگٹن ڈی سی میں دوبارہ ملنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انقرہ نے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ بات چیت کا دروازہ کھلا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More