امریکا یوکرائن پرپابندیاں لگانے سے بازرہے،روس

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کا کہنا ہے کہ امریکا یوکرائن پرپابندیاں لگانے سے بازرہے۔یوکرین پرپابندی عائد کرنے کی صورت میں روس نے امریکا کوتعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دے دی۔
روسی صدر نے امریکی صدرجوبائیڈن سے 50 منٹ طویل فون کال میں یوکرائن پرپابندیاں لگانے پرامریکا سے باہمی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی۔ روسی صدرکا کہنا تھا کہ یوکرائن پرپابندیاں سنگین غلطی ہوگی امریکا ایسا کرنے سے باز رہے۔
امریکی صدرجوبائیڈن نے روس پر کشیدگی میں کمی کرنے پرزوردیا۔ صدرجوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اگرروس نے یوکرائن میں مزید مداخلت کی تو مغربی ممالک فیصلہ کن جواب دیں گے۔یوکرائن کے حوالے سے دونوں ممالک نے ایک دوسرے پرکشیدگی بڑھانے کے الزامات عائد کئے۔
امریکی صدرجوبائیڈن اورروسی صدرپیوٹن کے درمیان ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا براہ راست رابطہ ہے۔ امریکا اورروس کے درمیان یوکرائن کے مسئلے پرکشیدگی پائی جاتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More