واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹک ٹاک پر بم سے سکولوں کو اڑانے کی دھمکیاں ملنے کے بعد کئی ریاستوں میں سکولوںکو بند کردیا گیا ۔سکیورٹی حکام نے دھمکیاں ملنے کے بعد فوری تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
We handle even rumored threats with utmost seriousness, which is why we're working with law enforcement to look into warnings about potential violence at schools even though we have not found evidence of such threats originating or spreading via TikTok.
— TikTokComms (@TikTokComms) December 16, 2021
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں اسکولز پر فائرنگ کی دھمکی وائرل ٹک ٹاک پر دی گئی۔ ٹک ٹاک ویڈیو میں کہا گیا کہ جن کو اپنی جان پیاری ہے وہ جمعہ کو سکول نہ جائیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق ریاست کیلفورنیا، منی سوٹا، ٹیکساس، میسوری میں آج اسکول بند رہیں گے، پولیس کی جانب سے امریکہ کی ریاستوں کے سکولز میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ٹک ٹاک کی جانب سے ایسی دھمکی آمیز ویڈیو پر سیکورٹی اداروں کے ساتھ کام کرنے کی ٹوئٹ کی گئی ہے۔