امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں آج ورلڈ ترکش کافی کلچرل ڈے منایا گیا۔ امریکہ میں ترک کلچرل گروپ نے اس دن کو عالمی سطح پر منانے کی کوششیں شروع کی تھیں۔
واشنگٹن کے میئر مورائیل باوٗزر نے ٹرکش کافی لیڈی فاوٗنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترک بہترین روایات کو امریکہ میں متعارف کروایا۔
واشنگٹن کے میئر نے کہا کہ ورلڈ ٹرکش ڈے سے ترک کافی کی تاریخ سے دنیا متعارف ہو گی۔ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور ترک روایات اور ثقافت کو امریکہ میں ایک نئی پہچان ملے گی۔
ٹرکش کافی لیڈی فاوٗنڈیشن کی صدر جائزم سلجی گل نے کہا کہ دنیا میں ترک کافی سے متعلق آگاہی اور شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکہ ایک بڑی مارکیٹ ہے اس لئے اس خصوصی دن کا آغاز یہاں سے کیا گیا ہے۔ امریکہ میں کافی کے یومیہ 40 کروڑ کپ پئے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترک کافی کی تاریخ پانچ سو سال پرانی ہے۔ اس کی ایک اپنی الگ اور منفرد تاریخ ہے۔