امریکہ کا بیلاروس حکام پر طیارہ ہائی جیکنگ کا الزام

امریکہ نے بیلاروس حکام الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ایک طیارے کو ہائی جیک کرکے زبردستی لینڈکرنے پر مجبور کیا۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق بیلاروس نے جعلی بم کی دھمکی دے کر طیارے کو لینڈنگ پر مجبور کیا جسکے بعد ایک منحرف صحافی کو طیارے سے اتار کر حراست میں لے لیا۔
ائیر نیوی گیشن اتھارٹی کے دو اعلیٰ حکام اور دو سیکیورٹی اہلکاروں پر مبینہ طور پر مئی2021میں ریان ائیر کی پرواز کو بم سے خوفزدہ کرکے لینڈ کرنے مجبور کرنے الزام عائد کیا گیا ہے۔
محکمہ انصاف کے مطابق واقعے میں ملوث تمام مشتبہ افراد ابھی تک فرار ہیں، جسکی وجہ سے انکے خلاف قانونی کاروائی کا امکان زیادہ نہیں ہے۔
امریکہ ، برطانیہ، یورپی یونین اور کینیڈا کی جانب سے پہلے ہی بیلاروس پر پابندیاں عائد ہیں جن میں اثاثوں کا منجمد ہونا اور سفری پابندیاں شامل ہیں۔
ریان ائیر کی پرواز 4978نے یونان کے دارالحکومت ایتھز سے اڑان بھری تھی اسے لتھوانیا کے شہر ولنیئس میں لینڈ کرنا تھا ۔امریکی استغاثہ نے الزام عائد کیا ہے کہ طیارے کے پائلٹ بیاروس کے دارالحکومت کی موڑنے پر اس وقت راضی ہوئی جب منسک کے ہوائی ٹریفک کنڑولر نے "کوڈ ریڈ”کا اعلان کیا جو شدید خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More