امریکی صدر کا ناراضگی کا اظہار،جی۔20سربراہ اجلاس میں روس کی حمایت کرنے والے ملکوں کے سربراہوں سے نہ ملنے کا فیصلہ
بالی (پاک ترک نیوز)
امریکی صدر جو بائیڈن بالی پمٹ میں روس۔ یوکرین جنگ میں بلاواسطہ یا بلواسطہ امریکہ کی مخالفت اور روس کی حمایت کرنے والے جی۔20تنظیم کے رکن ملکوں کے سربراہوں سے نہیں ملیں گے۔
اس بات کا انکشاف امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسران نے گذشتہ روز یہاں اخبار نویسوں سے غیر رسمی گفتگو کے دیا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دوروزہ اجلاس کے دوران امریکی صدر کی پیر کی شب ہونے والی چینی ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ اور کسی بھی ایسے ملک کے رہنما سے کوئی ملاقات شیڈول نہیں ہے جو روس۔ یوکرین جنگ میں امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی مخالفت کر رہا ہے۔
اس ضمن میں امریکی دفتر خارجہ کے افسران نے سعودی عرب اور بھارت سمیت دیگر ملکوں کا ذکر کیا۔ جبکہ انہوں نے دو نئے پارٹنرز اٹلی کی وزیر اعظم جارجیہ میلانی اور برطانوی وزیر اعظم رشی سنوک سے جو بائیڈن کی منگل اوربدھ کی رات شیدول ملاقاتوں کے بارے میں بھی بتایا۔