امریکی قیادت میں مغربی ملکوں نے روسی تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے کی تیاری کر لی

واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
مغربی ممالک ایک "تکنیکی مشق” کے بعد روسی تیل کی قیمت کی حد کو مربوط کرنے اور مقرر کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔تاکہ روس کو تیل کی برآمد سے ہونے والی آمدن کو محدود کیا جا سکے۔
امریکی میڈیامیں شائع ہونے والی ایک دستاویز کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ "روسی تیل کی قیمت کا تعین پرائس کیپ کولیشن کے ذریعے کی جانے والی تکنیکی مشق کے بعد کیا جائے گا۔”تاہم اس "تکنیکی مشق” کے بارے میں دیگر تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔
البتہ امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ امریکی سر کردگی میں مغربی ممالک 5 دسمبر سے روسی تیل کی قیمتوں کی حد کے تعین کے طریقہ کار کو متعارف کرانے کی کوشش کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More