امریکی ماڈل کائیلی جنیر 30کروڑ سے زائد انسٹاگرام فالوورز رکھنے والی پہلی خاتون

نیویارک (پاک ترک نیوز) امریکی ماڈل کائیلی جینر انسٹاگرام پر 30کروڑ سے زائد انسٹا گرام فالوورز رکھنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔انسٹاگرام پر سب سے زیادہ پرتگال سے تعلق رکھنے والے شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹینا رونالڈو ہیںجن کی فالوورز کی تعداد38کروڑ سے زائد ہیں۔
اگرخواتین کی بات کی جائے توکائیلی جینر سب سے زیادہ فالوورز حاصل کرنے والی شخصیت ہیں ان کے فالورز کی تعداد 30 کروڑ ہوگئی ہے۔
انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ارجنٹائن کے معرووف فٹ بالر لیونل میسی جبکہ چوتھا نمبر ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جانسن کا ہے ۔
اس کے علاوہ عالمی سطح پر مقبول فٹبال کھلاڑی لیونل میسی روزاریو کے بھی انسٹاگرام پر 30 کروڑ جبکہ ڈیوائن کے 28 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More