سڈنی(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ کی موجودگی میں ہمارا فاسٹ بولنگ کا شعبہ بہت مضبوط ہے، امید ہے شاہین زبردست طریقے سے کم بیک کریں گے۔
آئی سی سی ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالےسے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے پیسرز نے ٹیم کی کامیابیوں میں ہمیشہ اہم کردار اداکیا ہے، آسٹریلوی کنڈیشنز میں بھی وہ زبردست پرفارمنس دینے کی اہلیت رکھتے ہیں، خصوصاً حارث رؤف نے آؒخری اووز میں بہت اچھی بولنگ کرکے امپرو کیا ہے۔شاہین شاہ کی موجودگی میں ہمارا فاسٹ بولنگ کا شعبہ بہت مضبوط ہے، امید ہے شاہین زبردست طریقے سے کم بیک کریں گے۔
قومی ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ ہمیشہ ہی بہت پریشر اور جذبات سے بھرپور ہوتا ہے، دونوں ٹیموں کے فینز کیلئے یہ میچ ایک خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔
بابراعظم نے کہا کہ بھارت سمیت ورلڈکپ کے ہر میچ کے لیے بیٹنگ، بولنگ کی اچھی تیاری کی ہے اور ٹورنامنٹ میں بھرپور پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو میلبورن میں کھیلے گی۔