انقرہ کیلئے عراقی شہر کرکوک سے پہلی براہ راست پروازکا آغاز

انقرہ (پاک ترک نیوز) انقرہ کیلئے عراقی شہر کرکوک سے پہلی براہ راست پرواز کا آغاز ہو گیا ۔
عراق ایئرلائنIHY نے کل مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے کرکوک انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے انقرہ کیلئے پہلی پرواز کی۔
کرکوک ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کرکوک ۔انقرہ پرواز ہفتے میں ایک دفعہ کی جائے گی تاہم توقع ہے کہ آئندہ ہفتوں میں پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ عراق میں کرکوک ایئر پورٹ کوقبل ازیں فوجی بیس کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ 20اکتوبر سے ایئر پورٹ کو ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے لئے کھول دیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More