انٹر بینک میں ڈالر کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ دراز

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستانی کرنسی روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ دراز ہو گیا ۔
تفصیلات کےمطابق امریکی کرنسی کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی گراوٹ کا شکار رہی ۔ انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپیہ 79 پیسے سستا ہوگیا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی 225 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہی ہے۔
امریکی کرنسی کے ریٹ گرنے سے بیرونی قرضوں میں بھی 1800 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 232 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، کاروبارکے دوران انڈیکس 41 ہزار443 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More