انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی (پاک ترک نیوز) انٹر بینک میںڈ الر کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی تاہم ڈالر تا حال 200روپے سے نیچے نہ آ سکا ۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر2 روپے 23 پیسے سستا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 201 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔
ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 200 روپے 61 پیسے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 2 روپے 44 پیسے کا بڑا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 202 روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا تھا۔
گزشتہ روز ڈالر 200.06 سے بڑھ کر 202.50 روپے کا ہوگیا تھا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 205 سے زائد کا فروخت ہوا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More