انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 9روپے 58پیسے کی ریکارڈ کمی

کراچی(پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، ڈالر 9.58 روپے کمی سے 228.80 روپے کا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سے ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، ابتدا میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قدر میں 38 پیسے کی کمی ہوئی تاہم دن کے اختتام پر ڈالر 9.58 روپے کی کمی سے 228.80 روپے پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی گراوٹ کا شکار ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 226جبکہ فروخت 231روپے میں ہو رہیہ ے ۔
گزشتہ روز انٹربینک ریٹ 238.38 روپے کی سطح پر بند ہوئے تھے۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈیمانڈ نہ ہونے کی وجہ سے ڈالر کی قدر 1.50 روپے کی کمی سے 240.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More