کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستانی کرنسی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر 219روپے 92پیسے پر بند ہوا ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 2روپے 2پیسے سستا ہو گیا ۔انٹر بینک میں ڈالر 219روپے 92پیسے پر بند ہوا ۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 221.94روپے کی سطح پر بند ہوا تھا ۔