انٹر بینک میں ڈالر 221روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

کراچی(پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں ڈالر 221روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 6روپے اضافے کے بعد 222روپے کا ہو گیا ۔
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ پاکستان کے قرض پروگرام کی بحالی کے معاہدے کے باوجود روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک مارکیٹ ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے دن کے آغاز ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 221روپے پر پہنچ گئی ۔
انٹر بینک میں ڈالر5 روپے 80 پیسے اضافہ کے بعد221 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ریکارڈ 222روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی ڈالر کی قدر میں 3 روپے 5 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد 216 روپے پر بند ہوا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More