کراچی:(پاک ترک نیوز) روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی میں تیزی جاری ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر 228روپے کی حد عبور کر گیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 69 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔
روپے کی قدر میں گراوٹ میں تیزی ریٹنگ ایجنسی ’فچ‘ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ منفی کیے جانے، یورو بانڈ کی پیداوار میں اضافے اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے کوئی فعال سپلائی نہ ہونے کے بعد ہوئی ہے۔