کراچی (پاک ترک نیوز) روپے کی مسلسل بے قدری کا سلسلہ جاری ہے ا ور انٹر بینک میں ڈالر 3روپے 57پیسے مہنگا ہو کر 236روپے 50پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔گزشتہ روز ڈالر 233 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا۔
تفصیلات کےمطابق ڈالر آج پھر 3روپے 57پیسے مزید مہنگا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 236 روپے 50 پیسے پر جا پہنچی ہے۔
مخلوط حکومت آنے کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 54 روپے مہنگا ہو چکا ہے جس کے باعث ملکی قرضوں کے بوجھ میں 6500 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔
رواں ہفتے کے ابتدائی سیشن میں بھی روپے کی قدر میں مزید کمی دیکھی گئی جس کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں یہ 229 روپے 88 پیسے پر آگیا تھا۔