کراچی(پاک ترک نیوز) روپے کی بے قدری کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر 239روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرنسی میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ انٹر بینک میں امریکی کرنسی ڈالر ایک روپے 9پیسے اضافے کے بعد 239روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے ۔
آئی ایم ایف قرض کی منظوری سے لیکر اب تک انٹربینک میں ڈالر 18 روپے سے بھی زیادہ مہنگا ہو چکا ہے۔