انٹل کا اوہائیو میں جدید مائیکرو چپ بنانے کیلئے 20بلین ڈالر سرمایہ کاری کا فیصلہ

سان فرانسسکو (پاک ترک نیوز) معروف کمپنی – انٹل کارپوریشن جدید چپس بنانے کے لیے اوہائیو میں دو نئے پلانٹس میں 20 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
کمپنی کے مطابق یہ ایک میگا سائٹ کی جانب پہلا قدم ہے جس میں 100بلین ڈالر کی لاگت والی 8فیکٹریاں شروع کی جائیں گی۔
1000ایکڑ پر محیط رقبے پر پھیلے اس منصوبے سے تین ہزار کے قریب مستقل ملازمتیں حاصل کی جائیں جبکہ 7000کے قریب افراد اس سے منسلک ہوں گے ۔
چیف ایگزیکٹیو پیٹ گیلسنجر انٹل کو یورپ اور امریکہ میں مزید وسعت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ اس منصوبے سے مائیکرو چپ کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
گیلسنجر نے کہا ان فیکٹریوں کی مدد سے امریکہ میں اعلی درجے کی چپ تیار کی جائے گی ۔
یاد رہے کہ اس وقت دنیا بھر مائیکرو چپس کی کمی سامنا ہے انٹل اس شعبے میں جدید اور تیز ترین چپس بنانے کی کوشش کررہا ہے تا کہ اس کمی کو پوراکیا جا سکے ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More