سان فرانسسکو(پاک ترک نیوز) انٹیل کارپوریشن اوہائیو میں ممکنہ طور پر دنیا کے سب سے بڑے چپ بنانے والے کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 100 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کرے گی۔ دنیا کا سب سے بڑا چپ بنانے والا ادارہ اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا چاہتا ہے کیونکہ عالمی سطح پر سیمی کنڈکٹرز کی کمی اسمارٹ فونز سے لے کر کاروں تک ہر چیز کو متاثر کررہی ہے۔
اس بات کا انکشاف انٹیل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر پیٹ گیل سنجراپنے حالیہ انٹرویو میں کیا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ یہ سرمایاکاری اسحکمت عملی کا حصہ ہے کہ چپ سازی کی عالمی مارکیٹ میں انٹیل کے حصے کو نہ صرف برقرار رکھا جائے بلکہ اس میں اضافہ بھی کیا جائے۔گیل سنجر نے کہا کہ ابتدائی 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اوہائیو کی تاریخ میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی جس سے نیو البانی میں 1,000 ایکڑ کی جگہ پر بننے والی فیکٹری 3,000 ملازمتیں پیدا کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ آٹھ فیبریکیشن پلانٹس کے ساتھ 100 ارب ڈالر تک بڑھ سکتی ہے۔اسی لئے اس منصوبے کو سلیکون ہارٹ لینڈ کا نام دیا گیاہے۔کیونکہ، یہ "کرہ ارض پر سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کا سب سے بڑا مقام” بن سکتا ہے۔