انڈونیشیا میں زلزلے سے 2افراد ہلاک متعدد زخمی ہو گئے

جکارتا(پاک ترک نیوز) انڈنیشیا کے جزیرے سماترا میں زلزلے سے 2افراد متعدد زخمی ہو گئے ۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کےمطابق انڈونیشین جزیرے سماترا میں 5.9 شدت کے زلزلے میں 2افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔امدادی کاموں کے دوران دو آفٹر شاکس زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جن کی شدت 5.0 تھی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز جزیرے سماترا سے 43 کلومیٹر دور شمال مشرقی علاقے سائیبولگا میں 13 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
زلزلے میں 15 افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا جب کہ دیگر زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 20 گھر بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
سماترا میں زلزلے کے جھٹکے عام بات فروری 2022میں 6.2 شدت کے زلزلے میں 25 افراد جاں بحق اور 450 سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More