نئی دہلی(پاک ترک نیوز) کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلائو کے باعث بھارتی ریاست اترپردیش میں کرفیو کا اعلان کردیا گیا۔ کرفیو کا فیصلہ بھارت میں کورونا کی نئی قسم کے کیسز کی تعداد میں اضافہ کے باعث کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ریاست اتر پردیش میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کے باعث کرفیو کا اعلان کردیا گیا، اتر پردیش میں 25 دسمبر سے رات 11 سے 5 بجے تک کرفیو ہوگا۔بھارت میں اومیکرون کیسز کی مجموعی تعداد اب تک ساڑھے 3 سو سے تجاوز کر چکی ہے۔
بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک بھارت کی 12 ریاستوں میں کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق اب تک اومیکرون کے 77 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔