کراچی(پاک ترک نیوز) مشیر خزانہ شوکت عزیز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے ہونیوالے معاہدے کے باعث ٹیکسز نہیں بڑھیں گے چھوٹ ختم ہو گی۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ کیپٹل مارکیٹ کی بہتری اور اسٹیٹ فنانسنگ کی بہتری ترجیح ہے، ایس ایم ایز سیکٹر کے فروغ کے لیے اقدامات کیے ہیں، جس سے معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے، ایس ایم ایز سیکٹر کا پاکستانی جی ڈی پی میں اہم کردار ہے، جس سے ہماری معیشت کا پہیہ چلتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق غلط فہمیاں جنم لے رہی تھیں، افواہیں تھیں لاکرز سیل ہو جائیں گے، ایسا کچھ نہیں ہوگا، آئی ایم ایف معاہدہ کے بعد ٹیکسز میں اضافہ نہیں ہوگا چھوٹ ختم ہوگی، ٹیکسز نہیں بڑھیں گے، ہم نے آئی ایم ایف کو ٹیکسز بڑھانے سے انکار کیا ہے، آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے غلط فہمیاں نہ پھیلائی جائیں۔
احساس پروگرام کے تحت ہمارے پاس ڈیٹا اکھٹا ہوچکا ہے، حکومت کو امیرغریب کا پتہ چل گیا ہے، ڈیٹا موجود ہے، ٹیکس کی شرح میں اضافہ اور نئے ٹیکس پیئرز کو سامنےلانا خوش آئند ہے، ہمیں اسٹاک مارکیٹ پر لوگوں کا اعتماد بحال کرنا ہوگا،ماضی کے مقابلے کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 20 فیصد اضافہ ہوا، سرمایہ کاری کے ٹیکس مراعات کو دیکھنا ہوگا، تعمیراتی شعبے کے خلاف نہیں ہوں اس شعبے میں سرمایہ کاری کو بھی دیکھا جارہا ہے۔