آئی ایم ایف کاپاکستان سے ڈومور کا مطالبہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)
عالمی مالیاتی فنڈنے پاکستان سے پھر ڈومور کا مطالبہ کردیا۔ فنڈ نے کہا ہےکہ اہم اہداف کے حصول کیلئے مزید بجٹ اقدامات کی ضرورت ہے ۔
پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ نے کہا کہ ملک کواگلے مالی سال کے بجٹ میں پروگرام کے کلیدی اصلاحاتی مقاصد کی تکمیل کیلئے کئی اضافی اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماراتخمینہ ہے کہ بجٹ کو مضبوط بنانے اور پروگرام کے کلیدی مقاصد کو پورا کرنے کیلئے موجودہ اقداماتناکافی ہیں۔
پاکستان نے گزشتہ جمعہ کو آئندہ مالی سال کیلئے 9.5ٹریلین کا بجٹ پیش کیاجس کے مقاصد میں آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے کئی سخت اقدامات کرنا، اور سخت مالیاتی استحکام کرنا ہے۔ گوکہ حکومت کے بجٹ کو عمومی طور پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اسکے باجود اگرآئی ایم ایف مزید اقدامات کا مطالبہ کر رہا ہے تو ا س سے غیر مقبول مخلوط حکومت کیلئے مزید پریشانیاں اور مسائل پیدا ہو جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More