آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے،شیخ رشید

 

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تاریخ کے بدترین معاشی اور سیاسی بحران سے گزر رہے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں، اگر آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری میں کہا ہے کہ نے کہا ہے کہ مداخلت نرم ہو، گرم ہو یا سخت، سب کو ملکر ملک بچانا ہے، اگر آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی انتشار،خلفشار اور عدم استحکام پاکستان کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے، مداخلت نرم ہو، گرم ہو یا سخت، سب کو مل کر ملک بچانا ہے، ایک ایک دن قیمتی ہے، سب کو مل کر بیٹھنا ہے ورنہ لوگ فیصلے خود لے لیں گے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ غریب کا نہ چولہا جل رہا ہے، بجلی کا بل اورنہ ہی بچوں کی فیس ادا ہوسکتی ہے، غریب وینٹی لیٹر پر ہے، سینکڑوں فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں، مہنگائی کی شرح 38 فیصد بڑھ گئی اور غریب آٹا بھی نہیں لے سکتا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More