کراچی(پاک ترک نیوز)
روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہےا ور گزشتہ روز ڈیڑ ھ روپے کے اضافے کے ساتھ ڈالر 207.99روپے کا ہوگیا۔
23جون کو چین سے 2.3ارب ڈالر کے قرض کی آمد سے منظر نامہ قدرے بہتر ہوا جب روپے 211روپے سے 207تک پہنچا۔جس میں مزید کمی ہوئی لیکن اب رجحان دوبارہ بدل رہا ہے۔
کرنسی مارکیٹ کے خیال میں وزیرا علیٰ پنجاب کی جانب سے صوبے کے ان صارفین کو جو 100یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں ، کو مفت بجلی کی فراہمی کے بعد آئی ایم ایف کی قسط کے جلد اجرا کی امیدوں پر پانی پھر گیا تھا۔
ماہرین کا خیال ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں متوقع اضافے سے مقامی کرنسی کی قدر مزید گےگی۔مرکزی بینک آئندہ دو ماہ کیلئے اپنی مانیٹری پالیسی کا اعلان جمعرات کو کرے گا۔
اگر اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر کی قیمت 209.50روپے تک پہنچ چکی ہے۔