لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی آل ٹائم بیٹنگ رینکنگ میں سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا ۔
قومی کپتان ون ڈے میں عمدہ کارکردگی کے بعد اس رینکنگ میں 15ویں نمبر پر آ گئے جبکہ بھارتی سٹار بلے باز سچن ٹنڈولکرایک درجے تنزلی کے بعد 16ویںپوزیشن پر پہنچ گئے ۔
Babar Azam has moved up to 15th position in the ICC All-Time ODI Batting Rankings #Cricket pic.twitter.com/2T6HZTZhT4
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) April 6, 2022
آل ٹائم بیٹنگ رینکنگ کا انحصار کریئر کے دوران کسی ایک موقع پر حاصل کئے گئے ریٹنگ پوائنٹس پر ہوتا ہے۔
سچن ٹنڈولکر کے ریٹنگ پوائنٹس 887 ہیں جبکہ بابر اعظم 891 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ان سے آگے نکل چکے ہیں۔
آل ٹائم بیٹنگ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ویوین رچرڈز آج بھی 935 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ 931 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کے ظہیر عباس کا دوسرا نمبر ہے۔
آسٹریلیا کے گریگ چیپل تیسرے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ گاور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔