دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئر آف دی ائیر 2021 کیلئے 4 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ۔ کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ، پاکستانیوں کا سوشل میڈیا پر شدید غم غصے کا اظہار کردیا ۔
آئی سی سی کے نامزد کھلاڑیوں میں انگلش کپتان جوئے روٹ، بھارتی آف سپنر روی چندرن اشون ، نیوزی لینڈر فاسٹ باولر کائل جیمیسن اور سری لنکن بیٹر دیموتھ کارنارتنے کو شامل کیا گیا ہے۔
حیران کن طور پر آئی سی سی نے پاکستان کا کوئی کھلاڑی اس فہرست میں شامل نہیں کیا حالانکہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی رواں سال دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں۔
کرک انفو کے مطابق رواں سال بھارت کے سپنر روی ایشون نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 52 وکٹیں لے رکھی ہیں جب کہ قومی ٹیم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 47 اور حسن علی 41 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کائل جیمیسن کو نامزد کیا ہے جن کی رواں سال وکٹوں کی تعداد محض 27 ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پرمداح آئی سی سی کے اعلان کو غیر منصفانہ قرار دے رہے ہیں۔ایک صارف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ آئی سی سی نے شاہین شاہ کا انتخاب نہیں کیا جب کہ ان اعدادوشمار کائلی جیمسن سے بہت بہتر ہیں۔