آئی فون کا نیا ماڈل عام اینڈرائیڈ فونز کی فروخت کو بری طرح متاثر کرے گا

لندن (پاک ترک نیوز)آئی فون کا نیا ماڈل ۔ایس ای مارکیٹ میں آنے پر عام اینڈ رائیڈ فونز کی فروخت کو شدید متاثر کرے گا اور کم از کم ایک ارب نئے خریدار اینڈرائیڈ فونز کی جگہ آئی فون۔ایس ای خریدیں گے۔اس بات کا انکشاف جے پی مورگن کے تازہ تحقیقی سروے کے نتائج جاری کرتے ہوئے کیا گیا ہے
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022ء کے شروع میں لانچ کئے جانے والے آئی فون کے ایس ای ماڈل کا ٹارگٹ درمیانے درجے کے فون استعمال کنندگان کو راغب کرنا ہے جو مہنگے آئی فون ماڈلز نہیں خرید سکتے اور اسی بنا پر درمانے درجے کے موبائل فونز کی مارکیٹ میں سام سنگ اور ہوواوے کی اجارہ داری قائم ہے۔
تاہم اب آئی فون کا ایس ای ماڈل بھی 250سے 350ڈالر تک کی قیمت میں دستیاب ہوگا ۔جبکہ اس میں آئی فون کے تمام فیچر موجود ہونگے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More