آئی فون14کے ساتھ حادثے سے بچانے اور درجہ حرار ناپنے والی ایپل واچ سیریز 8متعارف

کیلیفورنیا( پاک ترک نیوز) ایپل کمپنی نے آئی فون 14کے ساتھ گاڑی کو حادثے کی نشاندہی ، درجہ حرارت ناپنے والے سینسرز جن سے اووییولیشن سائیکل کی جاسکے گی اور ایک نئی کم پاور موڈ کی آپشن والی ایپل واچ سیریز 8بھی متعارف کروادی ہے ۔
ایپل واچ سیریز 8میں موجود سینسرز کی مدد سے یہ گھڑی آپ کی حفاظت بھی کرے گی، بڑے حادثے کو جانچنے میں کامیاب ہونے کے ساتھ ، گھڑی فوری طور پر ایمرجنسی سروسز کو مطلع کرنے لوکیشن بتانے اور ایمرجنسی کانٹیکٹس کو اطلاع دینے کا کام بھی کرے گی۔ سیریز 8 میں آئی فون سے لیا ایک لو پاور موڈ بھی موجود ہے جس سے واچ کی 36 گھنٹے کی بیٹری لائف ممکن ہو گی۔
ایپل واچ الٹرا ایسی گھڑی ہے جسے تیراکی کے دوران، دھول میں اور گرنے کے باعث نقصان نہیں پہنچے گا۔ تمام الٹرا واچز کی ایک مرتبہ چارج کرنے پر 36 گھنٹے کی بیٹری لائف ہوتی ہے اور 60 گھنٹوں کی مجموعی بیٹری لائف ہوتی ہے۔ایپل کا دعویٰ ہے کہ اس گھڑی میں اتنی بیٹری لائف ہے جو صارفین کو الٹرا ٹرائتھلون مکمل کرنے کا موقع دے گی جس میں تیراکی، سائکلنگ اور دوڑ شامل ہو گی۔
بی بی سی کے مطابق ایپل واچ سیریز 8 کی امریکہ میں قیمت 399 ڈالر ہے جبکہ برطانیہ میں یہ 419 پاؤنڈز میں دستیاب ہے۔
ایپل الٹرا واچ کی قیمت امریکہ 799 ڈالر جبکہ برطانیہ میں 849 پاؤنڈ ہے۔
اس میں واچ میں موجود معلومات خفیہ رکھنے کیلئے ڈیوائسز پر ڈیٹا کو خفیہ رکھنے کے لیے اینکرپٹ کیا جاتا ہے اور اس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے پاس کوڈ یا بائیومیٹرک کی ضرورت ہوتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More