آذربائیجان اور آرمینیامیں جنگ بندی معاہدہ ،کشیدگی ختم

باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان اور آرمینیا میں جنگ بندی معاہدہ ہو گیا ہے۔ معاہدہ میں روس نے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے اور سرحد پر کشیدگی ختم ہو گئی ہے ۔سرحدی جھڑپوں میں آرمینیا کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا تھا اوردرجنوں فوجیوں کوآذربائیجان کی فوج نے گرفتارکرلیا تھا۔
آرمینیا کی وزارت دفاع کا بیان میں کہنا تھا کہ روس کی ثالثی میں آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوگیا ہے اورسرحد پرصورتحال مستحکم ہے۔اس سے قبل آرمینیا کی وزارت دفاع نے جھڑپوں کے دوران آذربائیجان کی جانب سے 12 امریکی فوجیوں کویرغمال بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔گزشتہ برس آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان 6 ہفتوں کی لڑائی میں 6 ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More