آذربائیجان کے وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچ رہے ہیں

اسلام آباد(پی ٹی این) آذربائیجان کے وزیرخارجہ کل پاکستان کے دو روزہ دورے پر پہنچ رہے ہیں۔، ترجمان دفترخارجہ کے مطابق آذربائیجان کے وزیرخارجہ کا 2010کے بعد یہ پہلا دوطرفہ دورہ پاکستان ہوگا۔دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مذاکرات کے دوران آئیل و گیس، زراعت، ریلویز اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔آذری وزیرخارجہ دورے کے دوران صدر مملکت، وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے بھی ملیں گے۔
سہ فریقی مذاکرات
پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے درمیان دوسری سہ فریقی ملاقات کل ہوگی ۔تینوں ممالک کی پہلی سہ فریقی میٹنگ نومبر2017 میں باکو میں ہوئی تھی ۔تینوں ممالک عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات، کوویڈ وبا سے پیداشدہ چیلنجز، ماحولیات اور معاشی ترقی کے اھداف کے حصول پر بات ہوگی۔
تینوں وزراخارجہ باہمی دلچسپی کے تمام مشترکہ امور بشمول امن و سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافتی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More