آصف زرداری کی اہم تعیناتی پر مشاورت کیلئے اسلا م آباد آمد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی اہم تعیناتی پر مشاورت کیلئے اسلام آباد آمد جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی کراچی سے وفاقی دارالحکومت روانہ ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نئے آرمی چیف کی تقرری کے لئے مشاورت میں شرکت کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ۔آصف زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے ۔
دوسری جانب وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی خصوصی طیارے سے کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ بھی اہم مشاورت کا حصہ بنیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More