اپنی شکست تسلیم کر کے ن لیگ اقتدار سے الگ ہو جائے ، فواد چودھری

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے۔
ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا، زرداری سیاست کے دن گزر گئے ہیں۔ عوام غیر اخلاقی سیاست کو مسترد کرتے ہیں۔سیاسی جماعتیں اگلے انتخابات کے فریم ورک پر مذاکرات شروع کریں۔
یاد رہے کہ پنجاب کی وزارت اعلی کا فیصلہ آج ہو گا، پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہو گا جس کے دوران مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار پرویز الہی اور ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار حمزہ شہباز کے درمیان میدان سجے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More