کویت (پاک ترک نیوز) کویتی حکومت نے اپوزیشن سے اختلافات کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق، کویتی حکومت نے پیر کو اپنا استعفیٰ امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کو پیش کر دیا ہے۔
القبس اخبار نے حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ صباح الخالد الصباح کی سربراہی میں حکومت نے کابینہ کے اجلاس کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم روزنامہ نے استعفیٰ کی وجوہات کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
حکومت کی جانب سے یہ استعفیٰ اس وقت سامنے آیا جب اپوزیشن کے متعدد قانون سازوں نے وزیراعظم اور دیگر وزراء سے کرپشن اورکوویڈ 19 وبائی امراض سے نمٹنے سمیت مختلف امور پر سوالات کرنے کی کوشش کی۔
یہ حکومت مارچ میں شیخ صباح الخالد الصباح کی سابقہ کابینہ کے جنوری میں مستعفی ہونے کے بعد قائم ہوئی تھی۔