اگر ہم ملوث ہوتے تو اپنی آڈیو کیوں لیک کراتے؟، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر ہم ملوث ہوتے تو اپنی آڈیو کیوں لیک کراتے؟
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پہلے وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیک ہوئی اس کے بعد اگلے دن دوسری آڈیو آگئی، کہا گیا کہ آڈیو لیکس میں حکومت ملوث ہے، اگر ہم ملوث ہوتے تو اپنی آڈیو کیوں لیک کراتے؟
وزیراعظم نے کہا کہ سائفر کے معاملے میں قوم سے بددیانتی کی گئی، آڈیو لیک میں عمران خان نے کہا کہ امریکا سے آنے والے خط پر امریکا کا نام نہیں لینا، عمران خان نے کہا کہ سائفر کے معاملے پر کھیل کھیلنا ہے،نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی دونوں میٹنگز میں کہا گیا کہ سائفر کا سازش سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کے حواریوں نے قوم کا وقت ضائع کیا، ہماری آئینی جدوجہد کو سازش کا نام دے کر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے، ہم پر غداری کے الزامات عائد کیے گئے، اگر سازش کا تانا بانا ہم سے ملے تو ہم ہر سزا کے لیے تیار ہیں، میں نے اسمبلی میں اپنے بیان میں کہا کہ اگر سازش ثابت ہوجائے تو مجھے پھانسی لگادینا۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا آج وہاں کھڑا ہے جہاں اس کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے حواری سازشی ٹولہ ہیں، عمران خان پاکستان کی تاریخ کا سب سے جھوٹا سیاست دان ہے، عمران خان سر سے پاؤں تک فراڈیا ہے، عمران خان نے قوم سے کھیلا اور اسے تنہائی میں لے گیا، عمران خان نے فوج کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، پتھر دل عمران خان سازش کررہا ہے کہ دنیا ہمارے سیلاب زدگان کی مدد نہ کرے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More