ایسٹرن ایکسپریس: انقرہ سے آرمینین سرحد تک دلچسپ سفر

انقرہ (پاک ترک نیوز) برف سے ڈھکے پہاڑ ،مہم جوئی اور24  گھنٹے کا دلچسپ سفر ترکی ،آرمینیا اور جارجیا کے درمیان چلنے والی ایسٹرن ایکسپریس نے ممکن بنادیا ۔ ایسٹرن ایکسپریس کو مقامی طور پر Turistik Doğu Ekspresi کے نام سے جانا جاتا ہے جو ملک کے وسیع ترین نئے تجربات میں سے ایک پیش کرتی ہے۔ ٹرین میں جڑی نو بوگیاں ترک دارالحکومت انقرہ سے آرمینیا اور جارجیا کے ساتھ ترکی کی ناہموار سرحد کے قریب ایک قدیم مشرقی شہر کارس تک 24  گھنٹے میں 1,300 کلومیٹر (800 میل) سفر طے کرتی ہیں۔  راستے میں ٹرین پٹڑی کے ارد گرد دور دور تک برف ہی برف ہے۔ جب ٹرین پہاڑوں میں موڑ کاٹتی ہے  تو نظارہ دیکھنے کے لائق ہوتا ہے۔ ٹرین سروس کو شروع ہونے کے ایک سال سے بھی کم عرصے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے معطل کر دیا گیا تھا  لیکن پابندیوں میں نرمی کے ساتھ ہی سروس بحال کردی گئی ۔

ٹرین ٹکٹیں اگرچہ نسبتاً مہنگی ہیں لیکن منٹوں میں ختم ہو جاتی ہیں۔ترک ریلوے کے ڈائریکٹر حسن پیزوک کو بتایا "انقرہ کارس لائن کو ماہرین سیاحت دنیا کی چار خوبصورت ترین ٹرین لائنوں میں سے ایک سمجھتے ہیں۔”

ٹرین کی مسافر چھبیس سالہ زولن نور کہتی ہے کہ "یہ واقعی میرے اور میرے خاندان کے لیے ایک بہت ہی خاص لمحہ ہے”

کچھ سال پہلے تک ٹرین کی ٹکٹ صرف 45  لیرا  تھی ۔ ایک گھنٹے سے بھی کم ہوائی جہاز کے سفر کے بجائے 1,300 کلومیٹر سے زیادہ کے سفر کے لیے 24 گھنٹے ٹرین کی سواری کو پاگل پن سمجھا جاتا تھا۔مگر حالات اس وقت بدل گئے جب ترکی کے نوجوان سیاحوں کے ایک گروپ نے سلیپنگ کار کی بکنگ کرائی اور دوران سفر اپنے مختلف تقریبات اور انجوائمنٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔اب یہ ٹرین تفریح، مہم جوئی، سماجی اور نئے تجربات کا مقام بن گئی اور بڑی تعداد میں سیاح اس ٹرین سے سفر کر رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More