ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 68کروڑ 50لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

لاہور(پاک ترک نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو68 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کا قرضہ دینے کی منظوری دے دی۔
اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ یہ رقم توانائی اور مالی شعبے میں پائیداری کے پروگرام کا دوسرا حصہ ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کیئے گئے 30 کروڑ ڈالرز کی رقم مالی اور تکنیکی طور پر مدد کے لیے فراہم کی جائے گی۔
واضح رہے اعلامیے میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ اس رقم سے انتظامی اصلاحات اور توانائی کی شعبے کو بہتر کیا جائے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ 38 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کے پی میں ہیلتھ سہولتوں کو بہتر بنانے پر خرچ ہوں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More