کرائسٹ چرچ میں جاری نیوزی لینڈ کیخلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے قائم مقام قائد اوروکٹ کیپر بلے بازمحمد رضوان نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔ ایشیا سے باہرمسلسل پانچ نصف سنچریاں بنا ڈالیں۔
محمد رضوان نے کیویز کے خلاف مسلسل تیسری اننگز میں نصف سنچری بناتے ہوئے ناقدین کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔محمد رضوان نے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں مشکلات کا شکار قوم ٹیم کے لئے 61رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، اس نصف سینچری کے ساتھ ہی محمد رضوان نے ایشیا سے باہر مسلسل پانچ نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا اور ماضی کے بلے بازوں ظہیر عباس ،گنگولی، ڈریوڈاور سنگاکارا کو پیچھے چھوڑدیا۔وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان انگلینڈ کے خلاف دو اور نیوزی لینڈ کےخلاف تین نصف سنچریاں سکور کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پی سی بی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو دیا گیا تھا ۔