ایشیا کپ ، پاک بھارت میچ کی تمام ٹکٹیں 3گھنٹوں میں فروخت

دبئی(پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات میں ہونیوالے ایشیاکپ میں 28اگست کو ہونیوالے پاک بھارت میچ کے پہلے مرحلے کے تمام ٹکٹیں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں ہونے ایشیاکپ کیلئے پاکستان اور بھارت ٹیمیں 28 اگست کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تاہم اس سے قبل میچ کے پہلے مرحلے کے ٹکٹس محض 3 گھنٹوں میں فروخت ہوگئے۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے اعلان کیا تھا کہ ٹکٹوں کی فروخت پیر کو ہوگی تاہم کونسل نے وقت کا تعین نہیں کیا تھا جس کے باعث شائق صبح سویرے سے ویب سائٹ پر آن لائن بکنگ کا انتظار کررہے تھے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ پلاٹینم لسٹ میں شامل ٹکٹیں جلد فروخت کیلئے پیش کی جائیں گی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ وہ بھی قبل از وقت فروخت ہوجائیں۔
دوسری جانب ایشیاکپ کے دیگر میچز کے لیے ٹکٹس کی فروخت جاری ہے جبکہ سب سے کم قیمت کے ٹکٹ کی مالیت تقریبا ڈھائی ہزار درہم ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کچھ شائقینِ کرکٹ نے اپنے ٹکٹس کو اصل قیمت سے زائد پر فروخت کرنے کی بھی کوشش کی، جس پر ٹکٹنگ پلیٹ فارم نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت سختی سے ممنوع ہے اور اگر کوئی دوسرا فرد یہ ٹکٹ خریدے گا تو وہ منسوخ کردیا جائے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More