ایشیا کپ میں افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج مد مقابل

دبئی (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں جاری ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی ۔
ایشیا کپ 2022کے تیسرے میچ میں آج افغانستان اور بنگلہ دیش میں جوڑ پڑے گا ۔پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا ۔ افغانستان نے افتتاحی میچ میں سری لنکا کو شکست سے دوچار کیا تھا ۔دوسری بنگال ٹائیگرز ایونٹ کا پہلا یادگار بنانے کیلئے ہیں ۔بنگال ٹائیگرز کی قیادت شکیب جبکہ افغانستان ٹیم کے کپتان محمد نبی ہیں۔
اس سے قبل ایشیا کپ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں پانچ وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔
پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا جسے بھارتی ٹیم نے آخری اوور کی چوتھے گیند پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ہاردیک پانڈیا نے چھکا لگا کر میچ کا اختتام کیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے تین اور ڈیبیو کرنے والے نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نسیم شاہ دوران باولنگ انجری کا بھی شکار ہوگئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More